جبران ناصر 24 گھنٹوں بعد گھر واپس پہنچ گئے، رہائی کے بعد پیغام

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر 24 گھنٹوں کے بعد واپس گھر پہنچ گئے ہیں، جبران ناصر کو جمعرات کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

ساؤتھ کراچی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ جبران ناصر جمعہ کو بحفاظت واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم ناصر سے ملاقات کرکے ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ دریں اثنا جبران ناصر نے خود بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں گھر واپس پہنچ جانے کی تصدیق کی گئی۔

انسانی حقوق سے متعلق وکیل جبران ناصر کے اغوا کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی تھی، جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہران کی بازیابی کے لیے سب سے بڑا احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن جبران ناصر کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے، اہلیہ منشا پاشا

ادھر ان کی اہلیہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر رات 11 بجے کے قریب کھانے کے بعد گھرآ رہے تھے کہ انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس قریباً 15 افراد نے پستول کے ساتھ گاڑی کو گھیر لیا اور جبران کو زبردستی لے گئے۔

منشا پاشا نے ویڈیو پیغام میں جبران ناصر کی خیریت  کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ہمیں گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے ہم پر چیختے رہے اور کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

واضح رہے کہ ناصر جبران جنہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے ۔ ادھر انہیں 2013 میں فارن پالیسی میگزین نے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف متاثر کن کام کرنے والے تین پاکستانیوں میں بھی شامل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں