چاند رات اور عیدالفطر پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون میں سخت انتظامات

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اہم تنصیبات، ریڈ زون، بازاروں اور شاہراہوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک اور پولیس پلان بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:3 فروری کو کن اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟ اسلام آباد پولیس کی ایڈوائزری جاری

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر چاند رات اور عیدالفطر کے ایام میں اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے اور داخلہ صرف مکمل کوائف کی تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

پولیس افسران کی جانب سے ریڈ زون کے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا دورہ بھی کیا گیا، جہاں نفری کو کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھنے اور ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ایس پی وی وی آئی پی پروٹیکشن کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

ایس ایس پی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حساس مقامات کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے چاند رات کے موقع پر شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹس کا دورہ کر کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض مستعدی سے انجام دیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ اور کیمیکل ڈور کی فروخت کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان نافذ کیا گیا ہے۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف پارکنگ کے مؤثر انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور فیملیز کی سہولت کے لیے مارکیٹس میں خواتین پولیس افسران بھی تعینات کی گئی ہیں۔ آئی جی نے ہلڑبازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے معمولات میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے شناختی کارڈ یا محکمانہ کارڈ ہمراہ رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘