وزیر اعظم شہباز شریف کا عید الفطر پر سروسز چیفس اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر سروسز چیفس اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

شہباز شریف نے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، فضائی افواج کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی دلی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سیکورٹی فورسز کے سپاہیوں اور افسروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جو عید کے دن بھی اپنے اہل و عیال سے دور سرحدوں پر پاکستان کی حفاظت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سیاسی قیادت اور گورنرز سے تبادلہ خیال

اس موقعے پر وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز اور مراد علی شاہ سے بھی رابطہ

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ بھی بات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اتحادی و دیگر سیاسی قائدین سے رابطے

وزیر اعظم نے عید کی خوشیوں میں اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی جن میں سربراہ جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمان، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان، صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیے: نواز شریف نے گوالمنڈی میں آخری عید الفطر کب منائی؟

وزیر اعظم نے تمام سیاسی قائدین کو عید کی مبارکباد دی اور ملک و عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp