پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر گفتگو کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی
میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس دوران بیٹوں نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
صاحبزادوں کی آواز سن کر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیے: عمران خان کے صاحبزادوں کے شناختی کارڈ کی تجدید تاحال نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عید کے دن بچوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے نائیکوپ کی بنیاد پر بغیر ویزا پاکستان آسکتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کے قوانین اور ضوابط پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط
حکومت کی جانب سے یہ اقدام خاندان کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے اور عید کی خوشیوں کو تقسیم کرنے کے لیے کیا گیا۔














