عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے ایک خط میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عید کے موقعے پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے صاحبزادوں کے شناختی کارڈ کی تجدید تاحال نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل

اپنے خط میں سہیل آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کا مسئلہ پہلے بھی کئی بار زیر بحث آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنا قانونی اور انسانی تقاضا ہے۔

’بنیادی حقوق میں رکاوٹ‘ پر تشویش

خط میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود قیدیوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

سہیل آفریدی کے مطابق ملاقاتوں اور طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

فوری اقدامات کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو تمام حقوق دیے جائیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس سلسلے میں فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ان کے قانونی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp