اسلام آباد: وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان عیدالفطر کے موقع پر ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا عید الفطر پر سروسز چیفس اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ
اس موقعے پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیے: نواز شریف نے گوالمنڈی میں آخری عید الفطر کب منائی؟
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز دیگر سیاسی قائدین اور سروسز چیفس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کرنے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔














