لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے حکومت کو ماہانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی اور اس ریلیف کو عوام تک منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیرِ اعظم نے وڈیو لنک اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھائی جائے تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو اور امیر طبقہ زیادہ حصہ ڈالے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیر ترین طبقے کی لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو تقریباً 9 ارب روپے ماہانہ بچت متوقع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بچت کو عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کے وسائل کا بوجھ زیادہ تر صاحبِ حیثیت طبقہ اٹھائے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہازوں کے کرایوں پر کوئی اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ روک دیا گیا، عطا تارڑ

وزیرِ اعظم نے اس سے قبل ہائی آکٹین فیول کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی