معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے، صدر مملکت کی وفاقی وزرا کو ہدایت

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 صدرِ مملکت آصف زرداری نے وفاقی وزرا کو خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بڑا فیصلہ: سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین فیول کے استعمال پر مکمل پابندی

 وفاقی وزرا محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور علی پرویز ملک نے بھٹو ہاؤس نو ڈیرو میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان، معیشت، توانائی کے شعبے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور سرحدی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاک افغان کشیدگی اور علاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے معاشی اشاریوں، توانائی کے شعبے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم

صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے۔

ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مرکزی صدر پی پی پی ویمن ونگ فریال تالپور اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی