عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں دو لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: سوات: آڑو کی خوشبو سے مہکتی وادی، میٹھے پھلوں کا جنت نما خطہ
خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عثمان محسود کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات پر سیاحوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔
3 دنوں کے دوران سب سے زیادہ سیاح وادی سوات کا رخ کرنے والے تھے، جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاح پہنچے۔ گلیات میں 51,886 سیاحوں نے سیر کی، جبکہ 76 غیر ملکی سیاح بھی صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات میں آئے۔
مزید پڑھیں: سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بین الاقوامی معیار سے بھی بہتر
عثمان محسود نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے عیدالفطر پر ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال صرف 95 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے، اس سال موسم بہتر اور تمام مقامات کھلے ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح صوبے کا رخ کر سکے۔














