این ڈی ایم اے کا الرٹ: 24 سے 31 مارچ تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 24 سے 31 مارچ تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہو کر ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں بشمول مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور لاہور میں 25 سے 26 مارچ کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ 28 سے 30 مارچ کے دوران بارشوں میں شدت اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، دیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی 25 سے 26 مارچ تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ 28 سے 30 مارچ کے دوران پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان اور سندھ کے کئی اضلاع میں بھی مختلف تاریخوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو کر ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: آندھی اور طوفان، خیبرپختونخوا میں 8 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، محتاط ڈرائیونگ اور موسمی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی صورتحال چیک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید برآں، تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار