رواں مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کریں گے، بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملکی معیشت صحیح سمت پر گامزن نہیں ہو جاتی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث ہوا اور ملک کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ایک دن میں سارے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں گے، جو مشکل ریفارمز تھے وہ ہو چکے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا’ مانتا ہوں ماضی میں کئی وعدوں پر عمل نہیں ہوا مگر ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی وعدے ہوں گے انہیں پورا کریں‘۔

’کوشش ہے کہ غیر ملکی ادائیگیاں وقت پر کریں اور بہت جلد ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے یہی طے ہوا تھا کہ ہماری سیاست کو بے شک نقصان ہو جائے لیکن ملک کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، 2013 میں جب حکومت سنبھالی، تب بھی پہلا سال ہمارے لیے مشکل تھا بعد میں معیشت صحیح سمت پر آگئی تھی جس سے آسانیاں پیدا ہوئیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ کے بعد بھی پاکستان میں طویل مدتی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ جب تک معیشت صحیح سمت پر نہیں آجاتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی