آسیہ اندرابی کو سزا انصاف نہیں بلکہ کشمیری آواز دبانے کی کوشش ہے، مشعال ملک

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے برعکس قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عدالت کی جانب سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی مذمت

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ متنازع قوانین کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے اور یہ صرف چند افراد کی سزا نہیں بلکہ پوری قوم کے حق خودارادیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں اور کشمیری قیادت کو خاموش کرانے کی سازش عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، احتجاجی ریلیاں، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آج آواز نہ اٹھائی گئی تو تاریخ اسے جرم سمجھے گی۔ مشعال ملک کے مطابق یہ فیصلہ نہیں بلکہ ایک قوم کی آواز کا گلا گھونٹا گیا ہے اور ایسی سزائیں انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، ایم کیو ایم

جیل میں موت کو قریب سے دیکھا، اداکار راجپال یادیو جذباتی ہوگئے

پاکستان میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے مثبت نتائج، رواں سال صرف ایک کیس رپورٹ ہوا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: بھارت کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا، ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھنے لگا

خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، سلیم مانڈوی والا

ویڈیو

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

’اسکوٹی نے زندگی بدل دی،‘ ڈیرہ اسماعیل خان کی اثواء رجاح

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ