’ترانہ کم اور پیپسی کا اشتہار زیادہ لگ رہا ہے‘، پی ایس ایل 11 کا ترانہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پیپسی کے اشتراک سے 11ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’کھیلیں گے بیٹ پہ‘ جاری کر دیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے شروع ہو گئے ہیں۔

اس سال کے ترانے میں نامور گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز (انعم اور صنم) اور ریپر دانیہ کنول نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عاطف اسلم اس سے قبل بھی 2022 کے پی ایس ایل ترانے ’آگے دیکھ‘ گا چکے ہیں جبکہ آئمہ بیگ کی یہ لیگ کے ترانوں میں چوتھی شرکت ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ترانے کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں، جہاں کچھ اسے توانائی سے بھرپور قرار دے رہے ہیں تو کچھ اس کا موازنہ ماضی کے مقبول ترانوں سے کر رہے ہیں۔

حسن نامی صارف نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا اب تک کا بہترین ترانہ ہے۔

ارسلان جٹ لکھتے ہیں کہ میں نے اس ترانے کو گاڑی میں فل والیوم پر دوبارہ چلایا تاکہ مناسب انداز میں اس کا جائزہ لے سکوں لیکن دانیہ والا حصہ واقعی الگ ہی لیول کا ہے، باقی ترانہ اتنا متاثر کن نہیں۔

فاطمہ نامی صارف نے پی ایس ایل کے نئے ترانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’گروو میرا‘ کے بعد انہوں نے کچھ اچھا بنایا ہی نہیں۔

مہوش لکھتی ہیں کہ یہ پی ایس ایل کا ترانہ کم اور پیپسی کا اشتہار زیادہ لگ رہا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ موسیقی، دھن، آوازیں اور گرافکس سب اعلیٰ معیار کے ہیں لیکن گانے کے بول بہت معمولی سے ہیں۔

حسن زاہد کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا ترانہ ہر سال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نصیبو لعل کا پی ایس میں گایا ہوا ترانہ اس سے بہت بہترتھا۔

زہرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ہر سیزن کے ساتھ ترانے بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ بول پر کسی کا دھیان نہیں ہے بس بیٹ اور شور رہ گیا ہے۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا نیا ترانہ اچھا ہے لوگ بلاوجہ اس پر تنقید کر رہے ہیں ترانے ایسے ہی ہوتے ہیں۔

ماضی کے پی ایس ایل ترانوں میں ’اب کھیل کے دکھا‘ (2016)، ’اب کھیل جمے گا‘ (2017)، ’دل سے جان لگا دے‘ (2018)، ’کھیل دیوانوں کا‘ (2019)، ’تیار ہیں‘ (2020)، ’گروو میرا‘ (2021)، ’آگے دیکھ‘ (2022)، ’سب ستارے ہمارے‘ (2023)، ’کھل کے کھیل‘ (2024) اور ’ایکس دیکھو‘ (2025) شامل ہیں جنہوں نے شائقین میں بھرپور پذیرائی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز