پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ آج

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا آغاز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ سے ہو رہا ہے۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔ کھلاڑی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پُرعزم دکھائی دیے۔

حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا کہ ٹیم مضبوط کھیل پیش کرے گی اور کھلاڑی جلد ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں گے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ تیاری اچھی ہے اور مقابلہ سنسنی خیز ہوگا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پی ایس ایل 11 میں اردو کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کا لطف اٹھائیں

پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور 44 میچز صرف 2 شہروں، لاہور اور کراچی میں 39 دنوں کے دوران بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔ لاہور قذافی سٹیڈیم 22 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اتنے ہی میچز ہوں گے۔ پی سی بی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث افتتاحی تقریب منسوخ کر دی ہے۔

دوسری ٹیموں کی تیاری بھی جاری ہے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹریننگ سیشن اور پریکٹس میچ کیے، تاہم ہلکی بارش کے باعث میچ میں تاخیر ہوئی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم اچھی کرکٹ پیش کرے گی تاکہ شائقین ٹی وی پر لطف اندوز ہو سکیں۔ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سب کی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں اور پی ایس ایل مزید کامیاب ہو۔

پی ایس ایل 11 میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور سابق اسٹارز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 11، پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان

راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش اور بنگلا دیش کے کھلاڑی رشاد حسین بھی لاہور میں موجود ہیں۔ تمام ٹیموں کے کپتانوں نے افتتاحی میچ سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس میں ایونٹ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟