وزیراعظم سے ملائیشین وزیراعظم کی ٹیلی فون پر گفتگو، خطے میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آج ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم کو تازہ ترین سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا، جس میں امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں اور برادر خلیجی ممالک و ایران کے رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار قیادت کی تعریف کی اور پاکستان کی امن کوششوں میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:سربراہ پاک بحریہ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ، بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور حقیقی اقدامات جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطے کو مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں