پاکستان اور اردن کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شام اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی معاملات بات چیت سے حل کرنے پر زور

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp