قومی وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جائے گا، اسپیکر ایاز صادق

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی وسائل کا دانشمندانہ استعمال یقینی بنایا جائے گا اور کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کفایت شعاری پالیسی اور مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، 70 فیصد گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں حکومتی اخراجات میں کمی کی بہترین مثال قرار دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ہونے والی بچت سے قومی خزانے پر دباؤ کم ہوگا اور عوامی نمائندوں کی جانب سے تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی پوری قوم کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو دیگر اداروں تک پھیلانے سے مزید مالی بچت ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی کفایت شعاری اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر ہر شہری کو اس مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ اجلاس کے انعقاد کے لیے وزارت خزانہ سے قریبی رابطے اور مکمل تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی