حنا ربانی کھر: ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجیئم کا سرکاری دورہ کریں گی

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجیئم کے سرکاری دورے کریں گی۔ وزیر مملکت ترقی، تجارت اور انسداد موسمیاتی تبدیلی میں سیاسی شراکت اور تعاون پر وزارتی اجلاسوں میں شریک ہوں گی، وہ قانون سازوں اور مقامی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بیلجیئم میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی کمیشن کے سینئر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ سویڈن میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں مرکزی اسپیکر کے طور پر شرکت کریں گی اور علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور چیلنجز پر یورپ کے سرکردہ فیصلہ سازوں، ماہرین، تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں