حکومت پنجاب کی جانب سے کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے 28 مارچ کو لاہور میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کے موقع پر سالانہ میلہ چراغاں منایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: بسنت، ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں سمیت مختلف مذہبی تہواروں کی بحالی کا اعلان

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صرف لاہور ڈسٹرکٹ اور اس کے ماتحت دفاتر میں نافذ ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گی عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لاہور ڈسٹرکٹ میں حضرت مدھو لال حسین (رحمتہ اللہ علیہ) کے عرس مبارک، سالانہ میلہ چراغاں کے موقع پر 28 مارچ 2026 (جمعہ) کو مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

میلہ چراغاں ہر سال صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس میں چراغ جلانے، قوالی اور دیگر ثقافتی تقریبات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میلہ چراغاں پر صفدر میر کیوں یاد آتے ہیں؟

حضرت شاہ حسین، جو مدھو لال حسین کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، 1538 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 1599 میں وفات پا گئے۔ ان کی شاعری میں عشق، وصل اور الہیٰ محبت کے موضوعات نمایاں ہیں اور وہ پنجابی ادب اور صوفی روایت میں آج بھی ایک اثرورسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp