4ملکی ثالثی کانفرنس کی میزبانی ترکیہ کے بجائے پاکستان کو کیوں ملی؟ ترک وزیر خارجہ نے بتادیا

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے درمیان اہم سفارتی مذاکرات اس ہفتے پاکستان میں متوقع ہیں، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بات چیت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ترکیہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے  مشرق وسطیٰ کشیدگی: اقوام متحدہ پاکستانی کی سفارتی کوششوں کا معترف

ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان کے مطابق یہ اجلاس پہلے ترکیہ میں ہونا تھا، تاہم پاکستانی حکام کی مصروفیات کے باعث مقام تبدیل کر کے پاکستان کر دیا گیا۔

حاکان فیدان نے بتایا کہ اس مجوزہ اجلاس میں چاروں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، جہاں خطے کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈیفل نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست ملاقات ’بہت جلد‘ پاکستان میں ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے اپنے ذرائع ظاہر نہیں کیے۔

ایران نے باضابطہ طور پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی، تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے پر اپنا ردعمل اسلام آباد کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسی ہفتے مذاکرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کلیدی کردار، چین کا اعتراف

انہوں نے ایک کاروباری فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ہفتے ملاقاتیں ہوں گی، اور ہمیں اس کی بھرپور امید ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے امریکی حملوں اور بیک وقت مذاکرات کی پیشکش کو ’ناقابلِ برداشت‘ قرار دیا ہے۔
ان کے مطابق صنعتی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے باعث ایران نے تاحال امریکی تجویز پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے درمیان پاکستان ایک اہم سفارتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں نہ صرف 4 ملکی مذاکرات متوقع ہیں بلکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بات چیت بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز