ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈریپ نے حالیہ دنوں میں زیر گردش خبروں میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شدید تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان ڈریپ نے واضح کیاکہ ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔

ادویات کی قیمتوں اور دستیابی پر کڑی نگرانی

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں کوئی نئی منظوری نہیں دی گئی اور فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکتیں۔

ڈریپ ادویات کی دستیابی اور فراہمی پر کڑی نگرانی کو یقینی بنا رہی ہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو بلا تعطل محفوظ، مؤثر اور معیاری ادویات مہیا کی جائیں۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لیے ہدایات

ڈریپ نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو 2 اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ خام مال کے حصول کے متعدد ذرائع اختیار کریں اور مناسب ذخیرہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے۔

ملک میں ادویات کی پیداوار اور عالمی حالات کا اثر

ترجمان کے مطابق پاکستان میں استعمال ہونے والی قریباً 85 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں اور موجودہ عالمی یا علاقائی حالات کے پیش نظر راستوں میں ممکنہ رکاوٹیں ادویات کی فراہمی پر اثرانداز نہیں ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ فارماسیوٹیکل صنعت کے رہنماؤں کے مطابق اس وقت ملک میں ادویات کی کمی کا کوئی فوری خطرہ نہیں، جبکہ بیشتر کمپنیوں کے پاس آئندہ 4 سے 6 ماہ کے لیے خام مال اور تیار ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

میڈیا اور عوام کے لیے ہدایات

ڈریپ نے تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست کی ہے کہ خبر کی اشاعت سے قبل اتھارٹی سے تصدیق کریں تاکہ عوام میں غیر ضروری تشویش اور بے چینی پیدا نہ ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈریپ عوام کو محفوظ، مؤثر اور معیاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟