6سال بعد پی آئی اے کی لندن پرواز بحال، پہلی فلائٹ 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے 6 سال کے وقفے کے بعد لندن کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دیں، پہلی پرواز 325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 6 سال بعد لندن کے لیے اپنے فضائی آپریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ پہلی پرواز پی کے 785، 325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران افتتاحی کیک کاٹا گیا، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب مسافر کو 660 سی سی گاڑی بھی انعام میں دی گئی۔ دیگر مسافروں کو بھی مختلف تحائف پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے کہا کہ لندن کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی اس موقع پر پی آئی اے کو لندن آپریشن کی بحالی پر مبارک باد دی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق کمپنی برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو براہ راست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کل 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پاکستان اور لندن کے درمیان 4 ہفتہ وار پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں 3 اسلام آباد اور ایک لاہور سے آپریٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ لندن پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی منزل تھی اور اس روٹ سے قومی ایئرلائن کا 71 سال پرانا تعلق ہے۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پرواز کا استقبال کریں گے اور واپسی کی پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کہیں گے۔

تقریب کے اختتام پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے مہمانانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟