خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 9 افراد جاں بحق، 47 زخمی

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں 25 مارچ سے جاری بارشوں نے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جہاں مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے، جبکہ حکام نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 6 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعات بنوں اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری

ادارے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خصوصاً ضلع بنوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی معاونت فراہم کی جائے، جبکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور الرٹس پر عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی