پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے فضائی سروس چھ سال کے طویل تعطل کے بعد بحال کر دی گئی۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔
جبکہ فرسٹ آفیسر فرح حسین نے لندن سے لاہور کی پرواز آپریٹ کی، جو چھ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا۔
The new face of PIA — First Officer Farah Hussain flies London to Lahore flight after 6 years ban ends pic.twitter.com/xykWBLEvIl
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 29, 2026
پرواز کی آمد پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے مسافروں اور عملے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔
مسافروں نے براہ راست پروازوں کی بحالی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ایئرلائن مستقبل میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی، پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبال کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز چھ سال کے طویل وقفے کے بعد مسافروں کو لے کر لندن روانہ ہوئی تو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافروں کو الوداع کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اورسیکرٹری دفاع نےبھی شرکت کی۔
افتتاحی پرواز کی تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک 660 سی سی گاڑی بھی ایک خوش نصیب مسافر کے نام نکالی گئی جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول میں اضافے کیساتھ ہی پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ
واضح رہے کہ پی آئی اے پاکستان اور لندن کے مابین ابتدائی طور پر 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی جس میں 3 اسلام آباد کیلئے اور 1 لاہور کیلئے آپریٹ ہوں گی














