جڑواں شہروں میں بارش، واسا ہائی الرٹ، نکاسیٔ آب کے اقدامات جاری

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ رات سے جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جس کے پیشِ نظر واسا ہائی الرٹ ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر عزیز اللہ خان کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بارش کے دوران احتیاطی تدابیر جاری، شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈرپاس، مری روڈ اور صادق آباد میں نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے جبکہ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی صورتحال معمول کے مطابق برقرار ہے۔

بارش کے ریکارڈ کے مطابق سیدپور میں 18 ملی میٹر، گولڑہ 15 ملی میٹر، پیر ودھائی 15 ملی میٹر، پی ایم ڈی 16 ملی میٹر، چکلالہ 13 ملی میٹر اور کٹاریاں 14 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر فیلڈ افسران خود نکاسیٔ آب کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نالوں اور گٹروں کے ڈھکن کھلے رکھیں اور کچرا نہ پھینکیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں واسا ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp