مسافر بس کے ذریعے اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث گینگ کراچی میں گرفتار

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق ملزمان مسافر بسوں کے ذریعے دیگر صوبوں سے غیر قانونی اسلحہ سندھ منتقل کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ میں ملوث این جی او بے نقاب، سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گلشن معمار تھانہ کے ایس ایچ او نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بس ڈرائیور سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار افراد میں جہانگیر خان، نعمت اللہ، شیر علی، سلیمان اور امجد شامل ہیں، جن میں سے 3 افغان شہری بھی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، 6 میگزین، بڑی تعداد میں گولیاں، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلحہ کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی مسافر کوچ کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلحہ اسمگلنگ کا الزام: وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے مشیر کا استعفیٰ منظور کرلیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بس ڈرائیور جہانگیر براہِ راست غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث تھا، جبکہ اس گینگ کا سرغنہ پشاور میں موجود ہے جو ایک منظم اسلحہ نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘