سری لنکا کی جیل میں ہنگامے، 19 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 جیل اہلکار بھی شامل ہیں، یہ گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے میں ملک کی کسی جیل میں پیش آنے والا بدترین ہنگامہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں تاریخی ڈیجیٹل ڈکیتی، وزارت خزانہ آسٹریلیا کو لوٹانے والی رقم سے محروم

پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو کے شمال میں واقع نیگومبو کی جیل میں اتوار کی شب 2 منشیات فروش گروہوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، جو بعد میں شدت اختیار کر گئیں۔

حکام نے بتایا کہ زخمی قیدیوں اور اہلکاروں کو فوری طور پر نیگومبو کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کی ڈائریکٹر پشپا گملاتھ کے مطابق 19 لاشیں اسپتال لائی گئیں جبکہ 100 سے زائد زخمی زیرِ علاج ہیں، جن میں بعض افراد کو گولیاں بھی لگی ہیں۔

پولیس کے مطابق نیگومبو جیل میں تقریباً 10 ہزار قیدی موجود ہیں، ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے پولیس کمانڈوز کو طلب کیا گیا، تاہم انہیں جیل کے اندر تعینات نہیں کیا گیا۔

جیل کے باہر قیدیوں کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جبکہ مقامی رہائشیوں نے فائرنگ کی آوازیں سننے کی اطلاع دی، صورتِ حال کی نگرانی کے لیے حکام نے ڈرون بھی استعمال کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشقیں ‘شیک ہینڈز ٹو’ اختتام پذیر

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 4 جیل اہلکار ہنگامہ روکنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے، جبکہ پیر کی صبح صورتِ حال قابو سے باہر ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھی سری لنکا کی ایک اور جیل میں ہنگاموں کے دوران 11 قیدی ہلاک اور 117 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد حکومت نے کووڈ 19 وبا کے دوران جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کے باعث سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار تک سری لنکا کی جیلوں میں 41 ہزار 250 قیدی موجود تھے، جو ان کی مجموعی گنجائش سے تقریباً 4 گنا زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک