باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے ’مہمند‘ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

باجوڑ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ستارخان نے بتایا ہے کہ دھماکا ایک پک اپ وین کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں اس وین کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ گاڑی میں سوار ایک ٹھیکیدار بری طرح زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال باجوڑ لے جایا گیا، جہاں ٹھیکیدار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاں بحق افراد باجوڑ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے لیے گاڑی میں ریت بھر کر لے جا رہے تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک ریمورٹ بم دھماکا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی فورسسز کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے معمول کے ساتھ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں جن میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں