نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے رانا مشہود احمد خان کی سربراہی میں پی ایم یوتھ پروگرام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں پیشہ ورانہ مہارت فراہم کر کے افرادی قوت میں شامل کرنے کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں حالیہ اصلاحات کے بعد نوجوانوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور نیوٹیک کے ذریعے شروع کیے گئے جامع تربیتی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کے حوالے سے نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے ساتھ فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بیرون ملک اور ملک کے اندر نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور وزارت خارجہ عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے ملازمت کے متعدد مواقع کی نشاندہی کر چکے ہیں جبکہ مزید مواقع کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ پی ایم یوتھ ہب قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے مواقع کی معلومات کے لیے مرکزی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ بیرون ملک آئی ٹی، صحت، تعمیرات، سیاحت، لاجسٹکس اور دیگر شعبوں میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی 282 جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ کی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے روزگار کے حوالے سے ٹریکنگ کر رہا ہے اور اس کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے طلباء کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں تعلیمی پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوگا۔

اجلاس کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ تکنیکی تربیت کے فروغ کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام 32 تعلیمی اداروں میں میٹرک ٹیک متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اسی طرز پر انٹر ٹیک بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں کے لیے خوشخبری، چین کے ساتھ ووکیشنل تعلیم کا بڑا اشتراک

اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود، چیئرمین ایچ ای سی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا