عراق نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بولیویا کو 1-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ترکیہ نے بھی 24 سالہ طویل انتظار کا خاتمہ کرتے ہوئے عالمی کپ میں واپسی یقینی بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: مہنگے ٹکٹوں پر فیفا صدر کا دفاع، ریکارڈ مانگ کا دعویٰ
میکسیکو میں کھیلے گئے انٹرکانٹی نینٹل پلے آف میں عراق نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد بولیویا کو شکست دی۔
عراقی ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم آرنلڈ نے کامیابی کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خطے کی حالیہ صورتحال کے باعث عراقی ٹیم کی تیاری متاثر رہی اور کھلاڑیوں کو میچ کے لیے میکسیکو پہنچنے میں طویل اور مشکل سفر کرنا پڑا۔ اس کے باوجود عراق نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کے 9ویں منٹ میں علی الحمادی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
بولیویا نے 38ویں منٹ میں مقابلہ برابر کیا تاہم دوسرے ہاف میں ایمن حسین کے گول نے عراق کو دوبارہ برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ اضافی وقت میں بولیویا نے بھرپور کوشش کی مگر عراقی دفاع مضبوط ثابت ہوا۔
مزید پڑھیے: دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
یہ عراق کی سنہ 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت ہوگی جہاں وہ گروپ آئی میں فرانس، سینیگال اور ناروے کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
ترکیہ بھی کامیاب
دوسری جانب ترکیہ نے کوسووو کو 0-1 سے شکست دے کر 24 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ میچ کا واحد گول کریم آکتورک اوغلو نے 53ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ترک کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنہ 2002 کی کامیابیوں سے متاثر ہو کر بڑے خواب دیکھتے آئے ہیں اور اب نئی نسل کو بھی ورلڈ کپ میں کچھ خاص دینے کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا دورہ، فٹبالرز اور گیمرز سے ملاقات
ترکیہ عالمی رینکنگ میں 25ویں نمبر پر ہے اور وہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، پیراگوئے اور میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
دوچار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے
کوسوو کے لیے یہ شکست مایوس کن رہی جو پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ میں رسائی کے قریب پہنچا تھا تاہم ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
ورلڈ کہپ کا پہلا میچ کب، ٹیمیں کتنی؟
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون 2026 سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ تاریخ کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ عالمی ایونٹ پہلی بار 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز کب اور کن ٹیموں کے درمیان ہوگا؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا
ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی 2026 کو کھیلا جائے گا جبکہ اس دوران دنیا بھر کی ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔ نئے فارمیٹ اور زیادہ ٹیموں کی شمولیت کے باعث شائقین کو مزید سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
میچز کی ٹائمنگ پاکستانی وقت کے مطابق
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون 2026 کو ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق عموماً رات گئے یا آدھی رات کے قریب کھیلا جائے گا کیونکہ میچز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مختلف ٹائم زونز میں ہوں گے۔
𝗧𝗵𝗲 𝟮𝟬𝟮𝟲 𝗪𝗼𝗿𝗹𝗱 𝗖𝘂𝗽 𝗗𝗿𝗮𝘄
It's done. Finally.
▪️ Are any top seeds in trouble?
▪️ Is there a Group of Death?
▪️ Which minnow is best placed to spring a surprise?
▪️ Which group are you most looking forward to?All the reaction: https://t.co/jjLw1sLq8m pic.twitter.com/QctpbjF2Sy
— The Athletic | Football (@TheAthleticFC) December 5, 2025
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون 2026 کو ہوگا جس کا افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق عموماً رات گئے یا آدھی رات کے قریب کھیلا جائے گا کیونکہ میچز امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مختلف ٹائم زونز میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026: ہر ہاف کے 22 ویں منٹ میں لازمی وقفہ، لیکن کیوں؟
زیادہ تر میچز پاکستان میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان دیکھے جا سکیں گے جبکہ کچھ میچز شام یا رات کے ابتدائی اوقات میں بھی ہوں گے۔













