بنگلہ دیش کا متحدہ عرب امارات سے اظہارِ یکجہتی، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے علاقائی کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ، ہمایوں کبیر نے یکم اپریل کی شام ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا خصوصی خط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے نام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے:  وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ

وزیراعظم طارق رحمان نے اپنے پیغام میں جاری علاقائی تنازع کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ حملوں میں جانی و مالی نقصانات پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

پیغام میں یو اے ای میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کی میزبانی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے پر اماراتی حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات کے دوران اماراتی وزیر خارجہ نے حالیہ حملوں میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ یو اے ای تمام رہائشیوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں بنگلہ دیش کی یکجہتی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات میں جعلی نوکری کے اشتہارات دینے والے 230 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

ہمایوں کبیر نے اماراتی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اور مکالماتی راستہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ اس وقت خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں وہ وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر علاقائی قیادت تک اہم پیغامات پہنچا رہے ہیں اور سفارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘