پاکستان کی ثالثی خطے میں قیام امن کا واحد راستہ، ماہرین کا ناقدین کو جواب

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش پر بعض عرب حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا اور ایران میں ثالثی: خیبرپختونخوا کے عوام کیا کہتے ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق کچھ عرب صحافیوں اور پالیسی ماہرین کا مؤقف ہے کہ کوئی ملک بیک وقت اتحادی اور ثالث نہیں ہو سکتا اور چونکہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اس لیے اسے غیر جانبدار رہنے کے بجائے ایک فریق کا ساتھ دینا چاہیے۔

ماہرین اس سوچ کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک پیچیدہ صورتحال کو’ہمارے ساتھ یا ہمارے خلاف‘ کے فارمولے تک محدود کرنے کے مترادف ہے جو خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ممکنہ طور پر جنگ میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان بھی ان کا ساتھ دے۔

مزید پڑھیے: پوری دنیا پاکستان کی ثالثی کی معترف، عمران خان نیتن یاہو اور مودی کی زبان بول رہے ہیں: عباد اللہ

تاہم مبصرین سوال اٹھاتے ہیں کہ جب امریکا اور اسرائیل پہلے ہی ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کر چکے ہیں تو مزید جنگ سے کیا حاصل ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی جنگ میں اختتام جنگ کی حکمت عملی نہایت اہم ہوتی ہے اوار اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں رہتا

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر خطے کے ممالک اس تنازع میں مزید الجھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں طویل المدتی دشمنی اور عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ بالآخر خطے کے عرب ممالک ، ایران، ترکیہ اور پاکستانی کو ایک ساتھ رہنا ہی ہے۔

پاکستان کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کو جنگوں کا تجربہ ہے اور وہ خطے میں ایک قابلِ قبول اور باعزت سیاسی حل کی تلاش میں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تاریخ یہ سبق دیتی ہے کہ شکست خوردہ فریق کی تذلیل مزید تنازعات کو جنم دیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایسا حل تلاش کیا جائے جو تمام فریقین کے لیے قابلِ قبول ہو۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا تنازع: پاکستان کی ثالثی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں خطے کے ممالک کو جنگ کے بجائے استحکام اور امن پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ طویل تنازع سب کو کمزور کر سکتا ہے جبکہ ایک متوازن سیاسی حل ہی دیرپا امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار