ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری، تمام کلاسز اور فریٹ کرائے برقرار

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے ریلوے مسافروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کرایوں میں کسی بھی قسم کے اضافے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کو بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی، جو بظاہر ناگزیر سمجھی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

تاہم وزیراعظم نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ خواہ اکانومی ہو یا اے سی کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

حکومت نے نہ صرف مسافر ٹرینوں بلکہ تاجر برادری کو سہولت دینے کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ کم رہے گا۔

مزید پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 30 جون تک تقریباً 6 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس فیصلے کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مشکل حالات میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اور اس سے ریلوے کا سفر ہر طبقے کی پہنچ میں برقرار رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی