افغانستان میں انسانی حقوق کا بحران شدت اختیار کر گیا، عالمی رپورٹ

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان ہیومن رائٹس سینٹر کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور طالبان پر منظم انداز میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاص طور پر خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو شدید دباؤ، تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف سخت پابندیاں مزید بڑھا دی گئی ہیں، جس کے باعث وہ مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی کئی کارکنان کو حراست میں لے کر تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح صحافیوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد افراد کو حراستی مراکز میں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق اگر لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی 2030 تک برقرار رہی تو تقریباً 40 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم ہو جائیں گی۔ طالبان کے زیر انتظام خفیہ اداروں، خصوصاً ڈائریکٹوریٹ 40، کو مبینہ طور پر تشدد کے مراکز قرار دیا گیا ہے جہاں کچھ قیدیوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں پھیلتے دہشتگردی کے مرکز کے خلاف پاکستان مضبوط دیوار

اے ایچ آر سی کے مطابق افغانستان میں عدالتی نظام کی آزادی متاثر ہوئی ہے اور فیصلے سخت تشریحات پر مبنی قوانین کے تحت کیے جا رہے ہیں، جبکہ خواتین کو عدالتی نظام سے مکمل طور پر باہر کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سینکڑوں افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے اور متعدد کو سزائے موت بھی دی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں تقریباً 2 کروڑ 44 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ لاکھوں بچے بھوک، غذائی قلت اور تعلیم و صحت کی سہولیات سے محرومی کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال نہ صرف انسانی بحران کو بڑھا رہی ہے بلکہ خطے میں عدم استحکام کا خطرہ بھی بڑھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟