وزارت خارجہ کیجانب علاقائی صورتحال سے متعلق من گھڑت خبروں کی تردید

ہفتہ 4 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا رپورٹس میں جاری علاقائی کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازع پر قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل

ترجمان کے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں نام نہاد سرکاری ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی بھی سرکاری ذریعے سے منسوب کی جانے والی باتیں درست نہیں اور یہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ بریفنگ، جو جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں ہوئی، کو بھی غلط انداز میں پیش کیا گیا اور ایسے نکات شامل کیے گئے جن پر نہ تو بات ہوئی اور نہ ہی کوئی اشارہ دیا گیا تھا۔ ترجمان نے اس صورتحال کو باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حساس علاقائی حالات میں ذمہ دارانہ صحافت نہایت ضروری ہے۔

وزارت خارجہ نے میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں، غیر مصدقہ معلومات سے گریز کریں اور صرف مستند و سرکاری بیانات پر انحصار کریں تاکہ درست اور بروقت معلومات عوام تک پہنچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار