آرٹیمس II مشن: خلا بازوں نے چاند کے نادیدہ رخ کا منفرد منظر دیکھ لیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس II مشن کے خلا بازوں نے چاند کے اُس حصے کا مشاہدہ کیا ہے جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتا، اور اسے ایک حیرت انگیز اور مختلف تجربہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلا بازوں نے اورائن کیپسول سے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ چاند کا یہ رخ ان کے لیے بالکل نیا تھا۔ خلا باز کرسٹینا کوچ کے مطابق چاند کے سیاہ حصے اپنی معمول کی جگہ پر نہیں لگ رہے تھے اور یہ منظر زمین سے دکھائی دینے والے چاند سے مختلف محسوس ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ حصہ ہے جسے انسانوں نے براہِ راست کبھی نہیں دیکھا۔

آرٹیمس II مشن کے 4 رکنی عملے میں ناسا کے خلا باز ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور اور کرسٹینا کوچ کے ساتھ کینیڈا کے خلا باز جیریمی ہینسن شامل ہیں، جو 50 سال بعد چاند کے گرد انسانی مشن پر روانہ ہوئے ہیں۔ یہ مشن 10 دن پر مشتمل ہے اور خلا باز اب چاند کے سفر کے نصف سے زیادہ مرحلہ طے کر چکے ہیں۔

خلا بازوں کے مطابق خلا میں زمین اور چاند کو ایک ساتھ دیکھنا ایک غیر معمولی تجربہ ہے، جس نے انہیں حیرت اور عاجزی کے جذبات سے بھر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خلا میں انسانی معمولات بھی جاری رہتے ہیں، جیسے آرام کرنا اور روزمرہ کے کام انجام دینا، جو اس سفر کو مزید منفرد بناتا ہے۔

مشن کے دوران خلا بازوں کو چند تکنیکی مسائل کا بھی سامنا رہا، جن میں ای میل سسٹم اور خلائی ٹوائلٹ کی خرابی شامل تھی، تاہم مجموعی طور پر سفر کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنک مون: آپ بھی اپنے کیمرے تیار کرلیں اور وقت بھی جان لیں

ماہرین کے مطابق اس مشن کے دوران لی جانے والی تصاویر اور مشاہدات چاند کی ساخت اور نظامِ شمسی کی تشکیل کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ خلا باز جلد چاند کے قریب ترین مقام سے گزریں گے اور اس کے بعد زمین کی جانب واپسی کا سفر شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں