آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم جیسی صورتحال میں زندگی گزارو گے، ٹرمپ کا ایران میں بجلی گھروں پر حملوں کا اعلان

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ تم جہنم جیسی صورت حال میں زندگی گزارو گے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کا دن ہوگا، ایران میں ایک ساتھ یہ کام مکمل کیا جائےگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدہ کرنے کے لیے اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورت دیگر قیامت ٹوٹ پڑےگی۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دے چکے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک جنگ بندی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp