آپریشن غضب للحق جاری: 796 دہشتگرد ہلاک، 44 چوکیوں پر قبضہ کرلیا گیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلح افواج پاکستان کی افغانستان میں آپریشن غضب للحق کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں جاری ہیں، اور اب تک 796 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک 796 دہشتگرد ہلاک اور 1043 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

بیان میں میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کی 286 چوکیاں تباہ کرلی گئی ہیں، جبکہ 44 چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرونز تباہ کیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا، جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، اس دوران کم از کم 37 دہشتگرد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟