پاکستان اور سعودی عرب کا خطے کی صورتحال کا جائزہ، 45 روزہ جنگ بندی پر غور، امریکی میڈیا

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں پر مشتمل ایک گروپ جنگ کے خاتمے کے لیے دو مرحلوں پر مبنی ممکنہ معاہدے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً 45 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران مستقل امن کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اگر بات چیت کو مزید وقت درکار ہوا تو اس جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا ایران کشیدگی: موجودہ صورتحال سے پاکستان کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں مکمل جنگ بندی اور تنازع کے مستقل حل کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی فوری یا جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات محدود ہیں، تاہم یہ کوششیں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہیں۔

امریکی ویب سائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات چیت جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی ایک اہم سفارتی کوشش ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ امریکا غیر ضروری جنگ میں پھنس گیا‘ کملا ہیرس کا ٹرمپ کی تقریر پر سخت ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘