اٹلی: ’میری فوج، میرا پاکستان‘ کنونشن، اوورسیز پاکستانیوں کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی محافظ ہے اور ہر حال میں ملک کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بات انہوں نے بیلونیا، اٹلی میں منعقد ہونے والے پہلے ’میری فوج، میرا پاکستان‘ کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کنونشن میں طلبا، نوجوان، بزرگ شہری اور مقامی کمیونٹی سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اسلامی فوجی انسداد دہشتگردی اتحاد کے سیکریٹری جنرل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

شرکا نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بڑی قد آور تصاویر اٹھا کر ان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

کنونشن بریشیا، اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے منعقد کیا، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری اکرام اللہ (پنڈی سلطان پور)، قیصر بشیر کنگ (فتح پور)، چوہدری دلشاد مون (چھنی)، چوہدری فیصل چیچی، چوہدری اخلاق لوہسر، چوہدری امجد رولیا اور اسجد چندالہ شامل تھے۔

جرمنی سے چوہدری عامر وڑائچ آف جمنا نے بھی خصوصی طور پر کنونشن میں شرکت کی۔

ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے خلاف کسی بھی منفی بین الاقوامی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور فوج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے جو دنیا کو تنازعات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر لوہسر نے نریندر مودی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے اتحاد، سالمیت اور اجتماعی ذمہ داری نہایت ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

کنونشن کے دوران ایک نوجوان نے قرارداد پیش کی کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں عالمی سطح پر کردار ادا کرنے اور 10 مئی 2025 کو شہری آبادی کو نشانہ نہ بنانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام دیا جائے۔ اس قرارداد کو تمام شرکا نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

کنونشن کے اختتام پر شرکا نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ’پاکستان زندہ باد‘، ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر زندہ باد‘ کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟