جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ: پی آئی اے نے کن افراد کو ملنے والی رعایتیں ختم کردیں؟

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جیٹ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ تنازع کے باعث عالمی توانائی اور کارگو سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں جیٹ فیول کی اوسط قیمت 195 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان میں بھی جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کے باعث ایئرلائن نے طلبہ، بینک ملازمین، بزرگ شہریوں، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ارکان سمیت تمام خصوصی رعایتیں ختم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  مشرق وسطیٰ کشیدگی کا اثر، جیٹ فیول کی قیمتوں میں پانچویں بار اضافہ

ترجمان نے کہا کہ ‘پی آئی اے شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، اسی وجہ سے تمام شعبوں کو دی جانے والی رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئی ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک ایندھن کی قیمتیں معمول پر نہیں آ جاتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب