ٹرمپ غیر سنجیدہ بیانات دے کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پورے خطے میں جنگی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور ایران پر حملوں کو 6 ہفتے گزر چکے ہیں، جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر سنجیدہ بیانات دے کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ فوری نوٹس لے کیونکہ دنیا کو غیر ذمہ دار قیادت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول پر عائد لیوی فوری ختم کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کے اشاروں پر چل رہا ہے اور گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1968 کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ مکمل بند کی گئی، مگر تنظیمِ اسلامی تعاون اور مسلم حکمران خاموش ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین اور غزہ کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

معاشی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجلی پر لیوی اور دیگر ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ڈرامہ کیا، جبکہ ہر یونٹ پر بھاری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی بجلی گھروں کے معاہدے ختم کیے جائیں، مائع قدرتی گیس کی عدم دستیابی کے باوجود ادائیگیاں بند کی جائیں اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ معاہدہ عوام دشمن ثابت ہوگا اور بجلی پر مزید ٹیکس لگانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان کا افغانستان کو مشورہ

کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی بے نقاب کر دی، جبکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے ہوتے کراچی ترقی نہیں کر سکتا، اور جماعت اسلامی ہی شہر اور ملک کو ترقی دے سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!