جھانوی کپور کا ڈپریشن میں چلے جانے کا اعتراف، وجہ کیا تھی؟

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ریلیز کے بعد ڈپریشن کا سامنا کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور نے اسٹیج پر ’چاچو‘ انیل کپور کی نقل اتار کر محفل لوٹ لی

فلم دھڑک کی شوٹنگ کے موقعے پر لی گئی تصویر۔

29 سالہ اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں راج شمانی کو بتایا کہ جب بھی کوئی مجھ سے میری پہلی فلم دھڑک کے بارے میں بات کرتا ہے تو کہتا ہے کہ تم اس میں بہت اچھی تھیں یا ہمیں دھڑک بہت پسند آئی اور تم نے بہت کمائی کی۔ لیکن جھانوی کے لیے یادیں کچھ اور تھیں۔

سری دیوی اور بونی کپور کی صاحبزادی اور بالی ووڈ سپراسٹار انیل کپور کی بھتیجی جھانوی نے کہا کہ میری یادداشت میں دھڑک بالکل مختلف ہے کیوں کہ اس کے بعد میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

جھانوی نے کہا کہ ’میں نے سوچا اب سب (کیریئر) ختم ہو گیا، لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں مجھے توثیق میری والدہ سری دیوی (آنجہانی) سے ملتی تھی لیکن وہ چلی گئیں تو میں نے سوچا ٹھیک ہے اب میں یہ توثیق ناظرین سے حاصل کروں گی۔

مزید پڑھیے: میڈیا نے میری والدہ سری دیوی کی موت کو میم بنا دیا، اداکارہ جھانوی کپور کی سخت تنقید

جھانوی نے کہا کہ میں نے پوری دنیا کی پذیرائی کی توقع رکھی لیکن میں نہیں جاتنی تھی کہ حقیقت میں وہ موجود نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف منفی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ نئے اداکاروں کے لیے سب سے زیادہ کامیاب تجارتی فلم تھی یہاں تک کہ ’سیارا‘ کے بعد تک بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ ہٹ فلم تھی بس مجھے لگا میں ناکام ہوں اور لوگ مجھے ناپسند کرتے ہیں کیونکہ میں نے صرف منفی چیزوں کو دیکھا اور یہی میری حقیقت بن گئی۔

مزید پڑھیں: انیل کپور پھر نانا بن گئے، سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

یاد رہے کہ جھانوی کپور نے بالی وڈ میں اپنی شروعات ’دھڑک‘ سے کی تھی جس میں ان کے ہمراہ ایشان کھٹر بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں