موجودہ بارش اور بادل قدرتی نہیں مصنوعی ہیں، مشی خان شرط لگانے کو بھی تیار

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ مشی خان نے موجودہ موسم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قدرتی موسم نہیں بلکہ مصنوعی بادل ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ وہ شرط لگانے کے لیے بھی تیار ہیں کہ یہ قدرتی بادل نہیں ہیں۔ ان کے مطابق، قدرتی موسم میں اس طرح کی غیر معمولی تبدیلیاں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر قدرتی بارش کے بعد موسم صاف ہو جاتا ہے لیکن حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ پانچ منٹ میں اندھیرا چھا جاتا ہے، بارش شروع ہو جاتی ہے اور آدھے گھنٹے میں دھوپ نکل آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شرط لگانے کے لیے تیار ہوں کہ یہ قدرتی بادل نہیں ہیں، موسم میں گڑ بڑ ہے اور اس کا کچھ دن میں پتہ چل جائے گا۔ صارفین مشی خان کے اس بیان کے بعد ان پر تنقید کرتے نظر آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مشی خان کو اب تو بادلوں اور بارشوں میں بھی پنجاب حکومت کی سازش نظر آنے لگی ہے۔

کئی صارفین نے کہا کہ اسی لیے کہتے ہیں تعلیم بہت ضروری ہے جبکہ کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ مشی خان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp