‘عمران خان نے 75 مرتبہ التوا حاصل کیا،’ بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتکِ عزت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے دلائل دیے۔

سماعت کے دوران وکیل مصطفیٰ رمدے نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے نظرِ ثانی کے لیے کوئی ٹھوس نکتہ نہیں اٹھایا گیا، نہ ہی عدالتی فیصلے میں کسی سقم یا غلطی کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی ہتک عزت کیس: سپریم کورٹ میں بینچ تبدیل

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2017 میں شہباز شریف نے بانی تحریک انصاف کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، تاہم بانی کی جانب سے اس کا جواب 4 سال بعد جمع کرایا گیا۔ وکیل کے مطابق تحریری جواب داخل ہونے تک بانی کے وکیل نے 75 مرتبہ التوا حاصل کیا۔

اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کا ترمیمی جواب 8 مارچ کو جمع ہوا، جبکہ اس کے بعد بانی کی جانب سے انٹیروگیٹری کا جواب 9 ماہ تک جمع نہیں کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

وکیل مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ بانی کو گولی لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے، تاہم 17 اور 24 نومبر کو عدم دستیابی کا کوئی گراؤنڈ پیش نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، جبکہ وکیل مصطفیٰ رمدے کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘