ایران نے رویہ نہ بدلا تو وہ ہتھیار بھی استعمال کریں گے جو اب تک نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف ایسے ہتھیار موجود ہیں جو ابھی تک استعمال ہی نہیں کیے گئے تاہم انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مذاکرات ہوجائیں اور ان کے استعمال کی ضرورت نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، کھڑکیاں توڑ دی گئیں، مشتبہ شخص زیر حراست

ہنگری کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے اپنے بڑی عسکری مقاصد حاصل کر لیے ہیں لیکن ابھی سے امریکی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے تک بہت زیادہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکام کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے پاس ایسے اوزار ہیں جو ابھی استعمال نہیں کیے گئے اور اگر ایران اپنا رویہ نہ بدلے تو صدر امریکا ان ٹولز کے استعمال کا فیصلہ کریں گے۔

جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے مثبت جواب ملے گا تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ایران سے جواب ملے گا خواہ وہ مثبت ہو یا منفی۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایرانی ردعمل سامنے آجائے گا اور امید ہے کہ وہ درست جواب دیں گے۔

مزید پڑھیے: آج رات ایک تہذیب ختم ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا ایران کو آخری انتباہ

علاوہ ازیں  انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں میں ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے تاہم ان کے مطابق ایران میں پیغامات ایک سطح سے دوسری سطح تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران کی طرف سے مثبت جواب سامنے آئے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا اور اس کے اتحادی اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سطح پر معاشی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ان کے بقول امریکا اس سے زیادہ مؤثر ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب پر تازہ حملوں کی شدید مذمت، غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایران کے مذاکرات کار نہ ماضی میں تیزی دکھا سکے اور نہ ہی اب مذاکراتی عمل میں مؤثر پیشرفت کر رہے ہیں تاہم سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں اور مختلف ممالک کے ذریعے ایران کو واضح پیغامات بھی پہنچائے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرایران پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کی مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدہ کر لے بصورت دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان علما کونسل کی ایرانی قیادت سے سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک پر حملے روکنے کی اپیل

دوسری جانب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر تنازع ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو آج رات ایران کی پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار