ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ وقت کی ضرورت ہے، گورنر خیبرپختونخوا

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ریاست اور سماج مکالمہ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت گورنر فیصل کریم کنڈی نے کی۔

گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنر ہاؤس کے دروازے ایسے مکالمے کے لیے کھلے ہیں۔

گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈا کے بجائے مستند ذرائع پر اعتماد کرتے ہوئے ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کو مضبوط کریں، اور سوشل میڈیا کو تفریق اور تقسیم کی بجائے داخلی وحدت کے لیے استعمال کریں۔

کانفرنس میں اہم سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور داخلی اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔

بین الاقوامی چیلنجز اور جیو پولیٹکل حالات میں ریاست اور سماج اتحاد پر نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

کانفرنس کی میزبانی انٹرنیشنل ریسرچ کونسل اور پاکستان ادارہ برائے انسداد غربت نے کی، اور اس کے سربراہان شریک بھی ہوئے۔

قبائلی نوجوانوں اور وفود سمیت ماہرین تعلیم، اراکین سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا۔ جبکہ قبائلی اور سیاسی نمائندوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

نوجوانوں نے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کم کرنے کے لیے مکالمے کو ناگزیر قرار دیا، اور کہاکہ آئین کے مطابق صوبائی حقوق دینے سے سیاسی اور سماجی بے چینی کم ہوگی۔

کانفرنس سے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، مذہبی سکالر اسرار مدنی، ارشد محمود، مولانا یوسف شاہ، جنرل (ر) انعام الحق، ڈاکٹر عامر رضا اور شگفتہ ملک نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ