بلوچستان حکومت کا موٹر سائیکلوں اور کاروں کے لیے فیول پاس متعارف کرانے کا اعلان، یہ کیسے حاصل کیا جا سکے گا؟

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے غیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں فیول پاس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی سرکاری ریلیف بلوچستان میں تاخیر سے کیوں ملتا ہے؟

اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی ملکیت کو شفاف بنانا اور پیٹرول کی غیر قانونی خرید و فروخت کے ساتھ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

محکمہ ایکسائز بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی ہدایت پر صوبے بھر میں ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تاحال اپنے اصل مالکان کے نام منتقل نہیں کی گئیں یا اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چل رہی ہیں۔

اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ ایکسائز سے رجوع کر کے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل مکمل کریں تاکہ نئے نظام کے تحت فیول پاس حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی انرجی ایمرجنسی نافذ، مارکیٹس اور کمرشل مراکز کے اوقات کار تبدیل

ڈی جی ایکسائز کے مطابق فیول پاس صرف گاڑی کے اصل مالک کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ اس اقدام سے پیٹرول کی خریداری کو گاڑی کے اصل مالک سے منسلک کیا جائے گا جس سے غیر قانونی استعمال اور سمگلنگ کے امکانات کم ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں اور شہریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ بروقت اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر مکمل کر سکیں۔

فیول پاس کیسے حاصل کیا جا سکے گا؟

محکمہ ایکسائز کے مطابق شہریوں کو سب سے پہلے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کو اپنے نام منتقل کرانا ہوگا۔

اس کے بعد اصل مالک کے شناختی کارڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن دستاویزات کی بنیاد پر محکمہ ایکسائز سے فیول پاس جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: مارکیٹیں رات 8 بجے بند، بلوچستان میں حکومتی کفایت شعاری فیصلوں پر عملدرآمد شروع

ڈی جی ایکسائز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں اور محکمہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم