مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 83 کروڑ ڈالر وطن بھیجے

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود مارچ میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر ملک میں منتقل ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارچ میں سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے وطن آیا، جس کی رقم 92 کروڑ ڈالر تھی، متحدہ عرب امارات سے 82 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 59 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 36 کروڑ ڈالر بھیجے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم