بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ، بنگلہ دیشی شہری ہلاک

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے شمالی ضلع لال مونی ہاٹ کے سرحدی علاقے پٹگرام میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگیا۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ واقعہ سرحدی کشیدگی کے ایک اور تازہ واقعے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 49 سالہ علی حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پٹگرام اپاضلع کے گاؤں دھوبل گھوری کے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) کے مطابق واقعہ بارڈر پلر  کے قریب 61ویں تیستا بٹالین کے دائرہ اختیار میں پیش آیا، فائرنگ کی آوازیں 2 مختلف اوقات میں سنائی دیں، پہلی بار منگل کی سہ پہر جبکہ دوسری بار بدھ کی علی الصبح۔

بٹالین کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ کرنل سید فضلِ منعم نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے نو مینز لینڈ کے علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران فائرنگ کی۔

بی جی بی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بی ایس ایف سے رابطہ کیا گیا، جس پر بھارتی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ 7 سے 8 بنگلہ دیشی شہری صبح سویرے بھارتی حدود میں داخل ہوئے اور سرحدی باڑ کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بی ایس ایف کے مطابق اہلکاروں نے پہلے وارننگ فائر کیے، تاہم صورتحال بگڑ کر ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جس دوران علی حسین کو گولی لگی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: آئینی اصلاحات کی شقیں منسوخ کرنے پر حزب اختلاف نے احتجاج کی دھمکی دیدی

بھارتی حکام کے مطابق زخمی علی حسین کو اپنی تحویل میں لے کر بھارت کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ معاملے کے حل کے لیے بٹالین اور سیکٹر کمانڈر سطح پر فلیگ میٹنگز کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیر خارجہ 3 روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز قبل اسی سرحدی علاقے میں ایک اور بنگلہ دیشی شہری محمد میزان الرحمان بی ایس ایف کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، جو مبینہ طور پر گھاس کاٹ رہے تھے۔

واضح رہے کہ شہریوں سے متعلق سرحدی واقعات ماضی میں بھی ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتے رہے ہیں، حالانکہ دونوں ممالک کی جانب سے تحمل اور احتیاط برتنے کی یقین دہانیاں کرائی جاتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں